سائنس ٹیکنالوجی

ماہرین نے دریافت کیا ایسا سیارہ جو ہماری دنیا سے 35 گنا بڑا ہے: Kepler‑139 f کا انکشاف

ماہرین فلکیات نے ایک دوسرے نظام شمسی میں ایک منفرد سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے تقریباً 35 گنا زیادہ بڑا ہے۔ اس نئے سیارے کا نام Kepler‑139 f رکھا گیا ہے، جو اپنی خصوصیات کی بنیاد پر ماہرین کے لیے دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Kepler‑139 f کا حجم مشتری کے حجم سے تقریباً 0.595 گنا زیادہ ہے، جبکہ اس کا ماس زمین کے 36 گنا کے برابر ہے۔ یہ سیارہ اپنے ستارے کے گرد تقریباً 355 دن میں گردش کرتا ہے اور اس کا ستارے سے فاصلہ تقریباً 1.006 AU (زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ) ہے، یعنی زمین کی سورج سے تقریباً اتنی ہی دوری پر موجود ہے۔

یہ سیارہ جدید فلکیاتی تکنیکس، جیسے کہ ٹرانزٹ ٹائمنگ ویری ایشنز (Transit Timing Variations) اور ریڈیئل ویلیو ڈیٹا کی مدد سے دریافت ہوا ہے۔ Kepler‑139 f اس نظام شمسی میں دریافت ہونے والا چوتھا سیارہ ہے، جہاں پہلے تین ٹرانزٹنگ سیارے موجود تھے۔ یہ سیارہ ایک بیرونی عظیم گیس سیارے کی کشش کی وجہ سے غیر ٹرانزٹنگ رہا اور اسی وجہ سے پہلے دریافت نہیں ہو سکا تھا۔

ماہرین کے مطابق، اس دریافت سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ بڑے بیرونی سیاروں کی کشش اندرونی سیاروں کی گردش کے راستے کو متاثر کر سکتی ہے اور ان کی ٹرانزٹ کی قابلیت کو بھی بدل سکتی ہے۔

اگرچہ Kepler‑139 f نیپچون کی طرح گیس سے بھرپور سیارہ ہے اور اس پر زندگی کے لیے سازگار ماحول کے امکانات کم ہیں، لیکن یہ تحقیق ہمارے نظام شمسی کے علاوہ دیگر سیاروں کے نظام کی ساخت اور ارتقاء کو سمجھنے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button