
ویب ڈیسک: امریکہ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بین الاقوامی سطح پر اس کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت نے امریکہ کو یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ روسی خام تیل کی درآمد میں مرحلہ وار کمی پر غور کر رہا ہے، تاکہ تجارتی تعلقات میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
اسلحہ خریداری کا فیصلہ مؤخر
ذرائع کے مطابق بھارت نے امریکہ سے اسلحہ خریدنے کے منصوبے کو فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔ بھارت کا مؤقف ہے کہ وہ اسٹریٹجک خریداریوں پر دوبارہ بات چیت امریکی ٹیرف پر وضاحت کے بعد ہی کرے گا۔
تجارتی دباؤ اور سفارتی حکمت عملی
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ اقدامات امریکہ کے تجارتی دباؤ کا جواب ہیں، تاکہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں توازن اور لچک برقرار رکھا جا سکے۔ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف کا مقصد چین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک، بشمول بھارت، پر معاشی دباؤ بڑھانا ہے۔