پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش: قومی خزانے کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہ تفصیلات انہوں نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پیش کیں۔

خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025ء تک بند رہیں، جس کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، جب کہ پاکستان کی مجموعی فضائی ٹریفک میں بھی تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تحفظ اولین ترجیح، نقصان تسلیم شدہ
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے سوا تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کے لیے کھلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات کے مالی نتائج بھی ہم تسلیم کرتے ہیں۔”

یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے سرکاری سطح پر فضائی حدود کی بندش کے باعث ہونے والے نقصان کی باقاعدہ تفصیل ایوان میں پیش کی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button