پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا معاملہ: وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ لینے کے لیے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمیٹی میں:
سیکریٹری آئی پی سی
سیکریٹری خزانہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) اور پی ایس بی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
فیصلہ وزیراعظم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کریں گے۔
پس منظر:
نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے باضابطہ مدعو کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی درخواست دی ہے تاکہ:
قومی ٹیم کے سفر
رہائش
ڈیلی الاؤنسز
دیگر اخراجات پورے کیے جا سکیں۔
رانا مجاہد (جنرل سیکرٹری PHF):
"میگا ایونٹ سے پاکستان میں ہاکی کو نئی زندگی ملے گی۔ یہ گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کے لیے وزیرِاعظم کے ویژن کا حصہ ہے۔”




