پاکستانتازہ ترین

"پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج کامیاب ہوا یا ناکام؟ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حقیقت بتا دی”

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کامیابی سے ہمکنار ہوا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے اپنی سیاسی وابستگی اور شعور کا مظاہرہ کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا، "عوام نے کل ثابت کر دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ احتجاج عوامی شعور اور جمہوری عمل کا واضح ثبوت تھا۔”

الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ، "یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن خود اسٹے آرڈر پر ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس براہ راست نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں رہا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئینی اور قانونی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی اور عوام کی آواز کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button