انٹرٹینمنٹ

معروف برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

لندن: برطانیہ کے لیجنڈری راک گلوکار اور مشہور بینڈ بلیک سبتھ (Black Sabbath) کے بانی رکن اوزی اوسبورن کی موت کی سرکاری وجہ سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی موت کی سند سے تصدیق ہوئی ہے کہ اوسبورن کا انتقال دل کا دورہ (Cardiac Arrest) پڑنے کے باعث ہوا۔ تاہم، ان کی صحت کو پہلے سے لاحق کئی سنگین بیماریوں نے بھی اس افسوسناک واقعے میں اہم کردار ادا کیا۔

موت کی سند کے مطابق اوسبورن کو ’’گھر سے باہر دل کا دورہ‘‘ پڑا، اور اس وقت انہیں جن پیچیدہ طبی مسائل کا سامنا تھا ان میں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز، پارکنسنز کا مرض، اور آٹونومک ڈسفنکشن شامل ہیں، جو ان کی موت کی مشترکہ وجوہات قرار دی گئی ہیں۔

یہ سرکاری دستاویز اوزبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی، جس کے بعد اس خبر کو عالمی میڈیا میں نمایاں طور پر رپورٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اوزی اوسبورن نے 22 جولائی 2025 کو 76 برس کی عمر میں وفات پائی تھی۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے مختلف سنگین طبی مسائل سے نبرد آزما تھے۔ سال 2020 میں انہوں نے خود اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں پارکنسنز کی بیماری لاحق ہے، جس کے بعد وہ ایک طویل عرصے تک علاج اور آرام کی حالت میں رہے۔

اوزی اوسبورن کی موسیقی اور ان کا اسٹیج پرفارمنس کا منفرد انداز انہیں دنیا بھر کے راک موسیقی کے شائقین میں مقبول بناتا رہا۔ ان کی وفات نے موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا کر دیا ہے، اور ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button