پاکستانتازہ ترینروزگار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر، ڈالر کی قدر میں بھی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1011 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,44,048 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا — جو کہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ
گزشتہ روز بھی انڈیکس نے زبردست تیزی کے ساتھ 1,43,000 کی سطح عبور کی تھی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا مالی فائدہ ہوا۔ مسلسل بہتری سے کاروباری برادری میں اعتماد کی فضا بحال ہوتی نظر آ رہی ہے۔

ڈالر بھی دباؤ کا شکار
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 47 پیسے پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق معیشت میں استحکام اور بہتر پالیسی اقدامات اس رجحان کا باعث بن رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button