پاکستانتازہ ترین

"پاکستانی ہنر مندوں کی عالمی مانگ میں اضافہ — 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ افراد نے بیرون ملک مواقع حاصل کیے”

کراچی: پاکستان کے ہنر مند اور تعلیم یافتہ افراد دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی بہتر معاشی مواقع اور عالمی سطح پر اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے بیرونِ ملک روانہ ہوئے۔

اس پیش رفت کو ماہرین ایک مثبت تبدیلی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ور افراد عالمی اداروں کی اولین ترجیح بنتے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر خلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں پاکستانیوں کو پرکشش تنخواہیں، محفوظ اور جدید کام کے ماحول، اور تیز رفتار پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع مل رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے بڑی تعداد میں نرسز کی بیرونِ ملک روانگی اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے ہیلتھ ورکرز بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ پاکستانی نرسز نہ صرف صحت کے شعبے میں دنیا بھر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ ملکی وقار میں بھی اضافہ کر رہی ہیں۔

حکومتی اور نجی ادارے اب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ انٹرنیشنل ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے تاکہ وہ بیرونِ ملک بہتر مواقع حاصل کر کے نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا مستقبل بھی روشن کر سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button