کھیل

محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی پیش گوئی سچ کر دکھائی، اوول ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی

لندن: بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی پیش گوئی کو درست ثابت کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل ڈیل اسٹین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ محمد سراج 5ویں ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کریں گے۔ یہ پیش گوئی نہ صرف سچ ثابت ہوئی بلکہ سراج نے اس سے بڑھ کر پرفارم کیا۔

محمد سراج نے اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ دوسری اننگز میں 104 رنز دے کر 5 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے میچ کے سنسنی خیز لمحات میں انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کر کے بھارت کو 6 رنز سے تاریخی کامیابی دلوائی۔

اس شاندار کارکردگی کے باعث سراج کو میچ کا بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) قرار دیا گیا۔

بھارت نے اوول میں فتح حاصل کر کے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کر دی، اور سراج کی یہ کارکردگی اس کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button