پاکستانتازہ ترین

چمن میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری

چمن: وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لیویز فورس نے چمن کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ کارروائیاں مہاجرین کی قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور غیرقانونی افراد کی گرفتاری کے لیے کی جا رہی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق، یہ آپریشن ان افغان مہاجرین کے خلاف کیا جا رہا ہے جن کی قانونی رہائش کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ دورانِ کریک ڈاؤن پی او آر (Proof of Registration) کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات کی جانچ کی گئی۔

خبردار، ورنہ کارروائی ہوگی
حکام نے پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد از جلد پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس چلے جائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قانونی دستاویزات کے بغیر رہائش ممنوع
ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق، کسی بھی افغان شہری کو افغان پاسپورٹ اور پاکستان کا قانونی ویزہ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیویز فورس اور پولیس مشترکہ کارروائیوں میں ایسے تمام افراد کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے واضح احکامات کی روشنی میں یہ آپریشنز کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button