پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلوانے کے جتن، پی ٹی آئی کا آج ملک گیر یوم احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی جماعت کی رہائی کے لیے آج ملک گیر مظاہروں کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے اڈیالہ جیل راولپنڈی تک پارلیمینٹرینز کی قیادت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے ایف-9 پارک میں جلسے کی درخواست دی گئی تھی، جو انتظامیہ نے مسترد کر دی ہے۔ جڑواں شہروں میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اور 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا احتجاج میں شرکت سے شہریوں کو باز رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پارٹی نے مختلف نوعیت کے احتجاجی پلان بنائے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ریلیز کی شکل میں احتجاج نظر آئے گا، جبکہ پنجاب کا لائحہ عمل مختلف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اب اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، اور ابتدائی پلان میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

ادھر سیاسی ماحول میں کشیدگی کے پیش نظر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکنا ہیں، اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button