پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی سیاسی چال: ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام ارکان کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی ارکان آج اسلام آباد میں جمع ہوں گے جہاں 5 اگست کو ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق حتمی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کی اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں ہوگی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی تحریک، اور پارلیمانی کردار پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

پارٹی نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی فیصلے پر فوری عملدرآمد ممکن ہو سکے۔ قیادت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق، 5 اگست کو متوقع احتجاج اور سیاسی حکمت عملی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق، یہ مشاورت آئندہ چند روز میں حکومت کے خلاف ممکنہ سیاسی تحریک کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button