پاکستانتازہ ترین

عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یکم اگست سے 14 اگست تک پورے صوبے میں تقریبات، سجاوٹ، ملی ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ 14 اگست بروز جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور جشنِ آزادی کو قومی جذبے کے تحت بھرپور انداز میں منایا جائے۔

مرکزی تقریب 14 اگست کو لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد ہوگی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی پرچم لہرائیں گی اور اہم خطاب کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی مریم نواز 14 اگست کو لاہور ایکسپو سینٹر میں "معرکۂ حق پارک” کی نقاب کشائی بھی کریں گی۔ اس موقع پر معرکۂ حق میوزیم اور یادگارِ معرکۂ حق کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جو تاریخِ پاکستان کے اہم واقعات کو اجاگر کریں گے۔

تقریبات میں طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی، سرکاری افسران، اور عام شہریوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ عوامی شرکت کو فروغ دینے کے لیے ملی نغموں کے مقابلے، ثقافتی نمائشیں، اور فلوٹ ریلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یومِ آزادی کی تقریبات کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ نئی نسل کو آزادی کی قدر اور تاریخ سے روشناس کرایا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button