کھیل

قومی کرکٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے مطابق فخر زمان بائیں ٹانگ کے پٹھوں میں کھچاؤ (ہیمسٹرنگ انجری) کے باعث نہ صرف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے قاصر رہے، بلکہ وہ آئندہ ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق فخر زمان آج رات وطن واپس روانہ ہوں گے، جہاں وہ لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی زیر نگرانی ری ہیبلیٹیشن (بحالی) کے عمل سے گزریں گے۔

فخر زمان کی عدم دستیابی پاکستان ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچز کھیل رہی ہے۔ ان کی فارم اور تجربہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ فخر زمان ماضی میں بھی انجریز کا شکار رہے ہیں، اور پی سی بی ان کی مکمل صحتیابی کے لیے احتیاطی اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل کی اہم سیریز کے لیے مکمل فٹ ہو کر میدان میں واپس آ سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button