اوورسیزتازہ ترین

یمن کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی حادثے کا شکار، کم از کم 27 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

صنعاء: یمن کے ساحل کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیموں نے اب تک 27 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں، جب کہ بچاؤ کا عمل جاری ہے۔ حادثے کے وقت کشتی میں تقریباً 150 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

تاحال جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں افریقی اور ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن شامل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں یمن اور اس سے ملحقہ سمندری راستوں سے غیر قانونی ہجرت کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جن میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان حادثات کا شکار ہونے والے افراد میں پاکستانی شہری بھی شامل رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان غیر محفوظ سفر اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بارہا خبردار کر چکی ہیں، تاہم غربت، عدم تحفظ اور بہتر مستقبل کی تلاش میں ہزاروں افراد اب بھی جان ہتھیلی پر رکھ کر ان پر خطر راستوں کا رخ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button