انٹرٹینمنٹ

غزالہ جاوید کا سخت ردعمل: "ماں کی حیثیت سے خود کو پہلے دیکھیں، کراچی والوں کو الزام نہ دیں”

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سانحے کا الزام دوسروں پر ڈالنے سے پہلے اپنی ماں ہونے کی ذمہ داریوں کا جائزہ لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش چند روز قبل کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جو تقریباً 10 ماہ پرانی بتائی جا رہی ہے۔ ان کی والدہ نے ایک انٹرویو میں کراچی والوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے ان کی بیٹی کی خبر نہ لی، حالانکہ وہ کئی ماہ سے وہاں مردہ حالت میں موجود تھی۔

اب اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، غزالہ جاوید نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا:

"حمیرا کی والدہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ اچھے نہیں۔ تو میں ان سے پوچھتی ہوں: آپ کس قسم کی ماں ہیں؟ دو عیدیں گزر گئیں اور آپ کو اپنی بیٹی کی خیریت جاننے کا خیال تک نہ آیا؟”

غزالہ جاوید نے کہا کہ ایک ماں اپنے بچے کی معمولی سی تکلیف بھی محسوس کر لیتی ہے۔ جذباتی انداز میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا:

"میری بھی بیٹیاں ہیں، اگر ان میں سے کسی کو بخار ہو تو مجھے رات بھر نیند نہیں آتی۔ اگر میں ان کی جگہ ہوتی، تو اپنے شوہر یا بیٹے کی پروا کیے بغیر بیٹی کی خیر خبر ضرور لیتی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حمیرا اصغر ایک باوقار اور باصلاحیت لڑکی تھیں۔ وہ کئی سال سے تنہا رہ رہی تھیں مگر کبھی کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوئیں۔

"اگر وہ غلط راستہ اپناتی تو شاید آج اس کے پاس اپنا گھر اور گاڑی ہوتی، لیکن وہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی تھی۔”

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button