کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا قوی امکان، اہم پیشرفت جاری

لاہور: پاکستان ہاکی کے مداحوں کے لیے خوشخبری! قومی ہاکی ٹیم کے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کی جانب سے اس سلسلے میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، تاہم فی الحال انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران حتمی فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی ہاکی (FIH) نے پاکستان کو شرکت کی تصدیق کے لیے 12 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہے، جس کے تناظر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اہم فیصلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے پرو ہاکی لیگ سے دستبردار ہونے کے بعد FIH نے پاکستان کو بطور متبادل ٹیم شرکت کی دعوت دی تھی، جو پاکستان ہاکی کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر پاکستان کی شمولیت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کی واپسی کا مظہر ہوگا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھی نادر موقع ملے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button