انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر عمّار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمّار احمد خان سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت ذاتی زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک جذباتی پیغام میں لکھا کہ ’’دل پر بھاری بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرے شوہر عمّار احمد خان اور میں فی الحال علیحدہ ہو چکے ہیں۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تاہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔

اداکارہ نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور اس نازک وقت میں منفی تبصروں سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’شادی کے معاملات صرف ان دو افراد کو ہی بہتر طور پر معلوم ہوتے ہیں جو اس بندھن میں جُڑے ہوتے ہیں۔‘‘

شرمین حنا رضوی نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور وہ اور ان کے شوہر اس وقت شدید جذباتی دباؤ کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے حالیہ دنوں میں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر چند ایسے اشارے دیے تھے جن سے مداحوں کو ان کی ذاتی زندگی میں مشکلات کا اندازہ ہونے لگا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ویڈیوز کے ذریعے ان افراد پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا جو ان کے نجی معاملات پر غیر ضروری تبصرے کر رہے تھے۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button