ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
لاڈرہل (امریکہ): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، یوں سیریز ایک-ایک سے برابر ہو گئی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ آغاز پاکستانی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہیں رہا، اوپننگ جوڑی جلد پویلین لوٹ گئی۔ صائم ایوب نے 7، صاحبزادہ فرحان نے 3، محمد حارث نے 4 اور فخر زمان نے 20 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی اننگز کا روشن پہلو نوجوان بلے باز حسن نواز کی جارحانہ بیٹنگ تھی، جنہوں نے 40 قیمتی رنز بنائے اور ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی۔ دیگر بلے بازوں میں فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز نے 2 اور حسن علی نے 8 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، اور پاکستان کو بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے روک دیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایک موقع پر میچ پاکستان کی گرفت میں آتا نظر آیا، لیکن شائے ہوپ کے 21، گوداکیش موتی کے 28 اور آخر میں جیسن ہولڈر کے 10 گیندوں پر بنائے گئے 16 قیمتی رنز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2 جبکہ سفیان مقیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اب دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن




