پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے بیٹوں کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں، حکومت کا واضح مؤقف: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے — ان کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک حالیہ بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا نائیکوپ (NICOP) گم ہو گیا ہے تو نیا جاری کرنے میں کوئی قباحت نہیں، اور اگر وہ ویزے کے لیے درخواست دیتے ہیں تو وہ بھی مہیا کر دیا جائے گا۔ ان کے بقول، "ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔”

صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ "یہ تضاد قابل غور ہے کہ والد امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے تھے، جبکہ بچے اسی ملک سے مدد کے طلبگار ہیں۔”

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ قومی مسائل پر بات چیت کو ترجیح دی ہے اور ماضی میں کئی بار سیاسی مفاہمت کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔ "ہمارا مؤقف پہلے دن سے یہی رہا ہے کہ اختلافات کے باوجود مکالمہ اور مشاورت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔”

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button