
لاہور:
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کر دی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے انتقال پر شریف خاندان اور قریبی رفقاء میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ مرحوم کو خاندان میں ایک سادہ مزاج اور شفیق شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔