پاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا واضح پیغام: معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کارکردگی بہتر بنانے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ معاملات سنبھالنے سے قاصر ہیں تو فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں علی امین گنڈاپور کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارٹی کو بھرپور قیادت اور فیصلہ سازی کی ضرورت ہے، اور اگر علی امین یہ کردار مؤثر طریقے سے ادا نہیں کر سکتے تو اخلاقی طور پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔

علیمہ خانم کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت
باوثوق ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو بھی سیاست سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت پارٹی کو منظم کرنے اور عوامی رابطہ بحال کرنے پر توجہ دی جائے، ذاتی یا خاندانی کردار محدود رکھا جائے۔

"میرے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں، لیکن احتجاج کی قیادت کا کوئی ارادہ نہیں”
عمران خان نے ایک اور واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں، لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ وہ کسی سیاسی احتجاج یا تحریک کی قیادت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اُن کے بیٹوں کا پاکستان آنا ذاتی ملاقات کی خواہش پر مبنی ہے، نہ کہ کسی سیاسی منصوبہ بندی کا حصہ۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button