کھیل

فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی پلان تیار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس پلان کے تحت فاسٹ بولرز کے بولنگ ایکشن، فٹنس، ڈائٹ، اور تکنیکی مہارتوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید فاسٹ بولرز کے بولنگ ایکشن پر خصوصی کام کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں انجریز کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔ محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہو چکے ہیں اور وہ مکمل تربیت میں مصروف ہیں، فٹنس کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

اسی طرح عامر جمال، حنین شاہ اور نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید بھی اسکل ورک اور بولنگ ایکشن کی اصلاح کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ اس خصوصی پلان کا مقصد فاسٹ بولرز کی لمبی اور کامیاب کرکٹ کیریئر کو یقینی بنانا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button