پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات: عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ان مقدمات کی سماعت کی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تھانہ کھنہ اور آبپارہ کے مقدمات کی پیش رفت
تھانہ کھنہ کے مقدمے میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جن کی حاضری لگانے کے بعد سماعت کو 5 ستمبر تک ملتوی کیا گیا۔
اسی طرح تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں پیش ہونے والے 21 ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی گئیں، جب کہ اس مقدمے کی آئندہ سماعت 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف یہ مقدمات اسلام آباد کے مختلف تھانوں — آبپارہ، کھنہ، اور شہزاد ٹاؤن — میں درج کیے گئے تھے، جو 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق ہیں۔

عدالت کی وارننگ
عدالت نے واضح کیا ہے کہ جو ملزمان مسلسل غیر حاضر رہیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button