پاکستانتازہ ترین

ہیپاٹائٹس کا خطرہ؟ عمران خان سے متعلق قاسم خان کے دعوے پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کی دوٹوک وضاحت

راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں اس وقت کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔

سرکاری بیان میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے وضاحت کی کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے طبی معائنے باقاعدگی سے کیے جاتے ہیں، جن میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کے ٹیسٹ شامل ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ معائنے میں کسی بھی قیدی میں ہیپاٹائٹس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا، "جیل میں قیدیوں کی صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگر کوئی قیدی کسی وائرل یا متعدی بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے فوری طور پر باقی قیدیوں سے الگ کر دیا جاتا ہے۔”

قاسم خان کے خدشات پر وضاحت
یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قاسم خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس کے باعث 10 قیدی جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور انہیں خدشہ ہے کہ ان کے والد عمران خان بھی اس خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام قیدیوں کی صحت و سلامتی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جا رہی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button