پاکستانتازہ ترین

"اگر عمران خان کے بچوں کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب وہ پاکستانی شہری نہیں” — طلال چوہدری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ایک بیان پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے ویزہ معاملے پر اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

علیمہ خان نے حالیہ دنوں میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ عمران خان کے بیٹے، سلیمان اور قاسم، نے چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست دی۔ ان کے مطابق، پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں بتایا کہ اس عمل کے لیے اسلام آباد سے وزارتِ داخلہ کی منظوری درکار ہے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا:
"آپ نے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے، اگر ایسا ہے تو پھر انہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ اگر وہ واقعی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو کیا وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں؟”

طلال چوہدری نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں حقائق کو سامنے آنا چاہیے تاکہ واضح ہو سکے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی شہریت کی نوعیت کیا ہے۔

سیاسی و قانونی ماہرین اس معاملے کو شہریت کے قانونی پہلوؤں سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں، جبکہ عوامی سطح پر بھی یہ موضوع بحث کا حصہ بن گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button