پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دے دی

اسلام آباد / لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم کی جانب سے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔ یہ پیش رفت عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے وطن سے جُڑنے کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں بیٹوں نے حال ہی میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ویزا درخواستیں جمع کروائیں، اور اب وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے منتظر ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے درخواستیں موصول کرنے کے بعد تمام ضروری معلومات متعلقہ حکام کو فراہم کر دی ہیں، جبکہ وزارت داخلہ میں ویزا منظوری کا عمل جاری ہے۔

اس پیش رفت کو عمران خان کے خاندان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلق کے ایک مثبت اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور عوامی حلقوں میں بھی ان کی ممکنہ آمد پر گہری دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button