کھیل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مابین ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل تین ملکی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سیریز کا انعقاد شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جو 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی، جس کے بعد 7 ستمبر کو فائنل منعقد ہوگا۔

مکمل شیڈول:
29 اگست: پاکستان vs افغانستان

30 اگست: پاکستان vs یو اے ای

1 ستمبر: یو اے ای vs افغانستان

2 ستمبر: افغانستان vs پاکستان

4 ستمبر: پاکستان vs یو اے ای

5 ستمبر: یو اے ای vs افغانستان

7 ستمبر: فائنل (ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان)

سیریز کی اہمیت:
یہ سہ فریقی ٹورنامنٹ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں تینوں ٹیمیں اپنی کمزوریاں جانچنے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع حاصل کریں گی۔

سیریز شائقینِ کرکٹ کے لیے نہایت دلچسپ ثابت ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز کو لے کر زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button