پاکستانتازہ ترین

سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی مشال یوسفزئی کامیاب، سینیٹر بن گئیں

پشاور:
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار مشال یوسفزئی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئیں، اور ملک کی کم عمر ترین سینیٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا، جبکہ دو ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ یہ کامیابی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے اعتماد، اور پارٹی کے نظریے کی جیت ہے۔

"میرے لیڈر کا دیا ہوا اعزاز ہے، پانچ ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن نظریہ عمران کو ووٹ ملا ہے، مشال کو نہیں۔”

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ

"ہمارے تین ووٹ مسترد ہوئے، ایک ایم پی اے بیمار تھا، لیکن ہمارا کوئی ووٹ کسی دوسرے امیدوار کو نہیں گیا۔”

اس موقع پر صحافیوں نے وزیراعلیٰ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں سے متعلق سوال کیا، تاہم علی امین گنڈا پور نے جواب دیے بغیر کہا:

"سینیٹ انتخابات کی گنتی جاری ہے، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کر سکتا۔”

یاد رہے کہ مشال یوسفزئی کا شمار تحریک انصاف کی سرگرم اور نظریاتی خواتین رہنماؤں میں ہوتا ہے، اور سینیٹ میں ان کی شمولیت کو پارٹی کی خواتین نمائندگی کے فروغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button