پاکستانتازہ ترین

3 دن میں تین سزائیں ہوئیں اور 45 سال کی سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا عدالتی فیصلوں پر شدید ردعمل

:
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ صرف تین دن میں پارٹی قیادت کے خلاف تین عدالتی فیصلے آئے جن میں مجموعی طور پر 45 سال قید کی سزا سنائی گئی، جو جمہوریت اور انصاف کے نظام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو صرف دباؤ ڈالنے کے لیے سزا دی گئی، اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حالیہ فیصلے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو بھی سزا دی گئی، جو کہ ایک غیر معمولی اور تشویشناک اقدام ہے۔ بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ایسے مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں جہاں رات دو دو بجے تک ٹرائل چلائے جا رہے ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کے ساتھ چلنے کے خواہاں ہیں لیکن مسلسل فیصلوں سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ نظام چلے، جمہوریت مستحکم ہو، لیکن اس وقت عدالتی نظام سے عوام مایوس ہوچکے ہیں،” انہوں نے کہا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عدلیہ سے اب بھی امید وابستہ ہے اور اپیل کی کہ وقت ہے سسٹم کو بچا لیا جائے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button