پاکستانتازہ ترین

9 مئی کیس: فواد چوہدری اور زین قریشی بری

فیصل آباد:
انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری اور زین قریشی کو بری کر دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد 185 ملزمان میں سے 77 کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا، جن میں فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو شامل ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے 108 ملزمان کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

فواد چوہدری اور زین قریشی کی بریت کو پی ٹی آئی کے لیے قانونی محاذ پر ایک ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button