پاکستانتازہ ترین

"نام نہاد ‘آپریشن مہادیو’ کے دعوے بے بنیاد اور غیر معتبر، ترجمان دفتر خارجہ کا واضح موقف”

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی پارلیمان میں نام نہاد "آپریشن سندور” پر بحث کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کو عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے فوجی نقصانات تسلیم کرنے چاہئیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کو جنگ بندی میں تیسرے فریق کے فعال کردار کو بھی قبول کرنا ہوگا، لیکن بھارت نے پہلگام حملے کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش فوری طور پر قبول نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت اور تصادم کا راستہ اختیار کیا ہے اور پہلگام حملے کے بعد خود ہی مدعی، منصف اور جلاد بن کر اپنی موقف کو غیر معتبر بنا دیا ہے۔ نام نہاد "آپریشن مہادیو” سے متعلق بھارت کے دعوے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کو تسلیم کرے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بجائے مثبت کردار ادا کرے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button