
علیزے شاہ پر تنقید: روبینہ اشرف کا پرانا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت ایک نیا تنازع اُس وقت سامنے آیا جب سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا اداکارہ علیزے شاہ کے بارے میں کیا گیا ایک پرانا تبصرہ دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
اس وائرل ویڈیو کلپ میں روبینہ اشرف کو ایک عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی” کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جہاں وہ علیزے شاہ کی اداکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں:
"علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک سے، نہ ہی کردار میں ڈھلتی ہیں۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیزے کو ملنے والا کریڈٹ دراصل مصنف اور ہدایت کار کا مرہونِ منت ہوتا ہے۔
اس کلپ کے دوبارہ وائرل ہونے کی وجہ علیزے شاہ کا حالیہ بیانات میں شوبز انڈسٹری میں اپنی ذات کے خلاف سازشوں اور بدسلوکی پر آواز بلند کرنا ہے۔ ان کے حامیوں نے اس ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے روبینہ اشرف کے بیان کو ذاتی حملہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے تبصرے کسی ابھرتے ہوئے فنکار کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے روبینہ اشرف پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ علیزے شاہ کے مداحوں نے انہیں ہراسانی سے بچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔
اس تمام صورتحال نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ انڈسٹری میں ادب، برداشت اور پروفیشنل ازم کی کتنی ضرورت ہے، خاص طور پر جب بات نئے فنکاروں کی ہو۔