پاکستانتازہ ترین

اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کو اذیت دی جا رہی ہے، افسران ہوش میں رہیں: عمر ایوب

پشاور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی اور جسمانی اذیت دے رہے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جیل حکام یاد رکھیں وہ سرکاری ملازم ہیں، اور وہ وقت دور نہیں جب بڑے بڑے افسران کو روتے اور پیر پکڑتے دیکھا جائے گا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا میں والد کے لیے مہم چلا رہے ہیں، اور وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خاندان کے فیصلے ان کی ذاتی مرضی سے جُڑے ہیں۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو پہلے اپنی کوئی سیٹ جیت کر دکھانی چاہیے، تب ہی وہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی بات کریں۔ ان کے بقول، "پیپلز پارٹی کو یہاں تخفے میں سیٹیں ملی ہیں، عوامی حمایت نہیں۔”

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی کو درست قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن کو کوئی اضافی نشست نہیں دی گئی، ہر چیز پلان کے مطابق ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں احتجاجی مہم جاری ہے اور سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں۔ عمر ایوب کے مطابق، جلد ہی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button