سائنس ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن کی لانچ ستمبر میں متوقع، میموری اور رنگوں کی تفصیلات لیک

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (FE) کی لانچ چند ہفتوں میں متوقع ہے، ممکنہ طور پر ستمبر کے مہینے میں۔ جیسے جیسے ریلیز کا وقت قریب آ رہا ہے، فون کی تفصیلات لیک ہونا بھی تیز ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین لیک میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 25 FE دو اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا جائے گا: 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج۔ تاہم، یہ اسٹوریج کنفیگریشن صارفین کے لیے قدرے مایوس کن ہو سکتی ہے کیونکہ مارکیٹ میں اسی قیمت پر دیگر کمپنیوں کے فونز میں 256 جی بی بیس اسٹوریج دستیاب ہے۔

جہاں تک رنگوں کی بات ہے، فون چار رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا: نیوی، آئسی بلیو، جیٹ بلیک اور وائٹ۔ نیوی، جیٹ بلیک اور آئسی بلیو رنگ پہلے گلیکسی ایس لائن اپ میں دیکھے جا چکے ہیں، تاہم یہ رنگ گلیکسی ایس 24 FE میں شامل نہیں تھے، اس لیے یہ صارفین کے لیے نیا تجربہ ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 25 FE کی لانچ کی تاریخ کے حوالے سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے، مگر لیک سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی صارفین کو ایک معیاری مگر محتاط اپڈیٹ پیش کرنے جارہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button