کھیل

"36 نان کھانے کی ضرورت نہیں!” — وسیم اکرم کا نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس کا سادہ مگر زبردست مشورہ

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان کرکٹرز کو فٹنس کے حوالے سے ایسا سادہ مگر زوردار مشورہ دے دیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

حال ہی میں فٹنس پر بڑھتی ہوئی تنقید اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی جسمانی تیاری پر سوالات کے پس منظر میں سابق کپتان نے کہا:
"کھانا کم کرو، 36 نان کھانے کی ضرورت نہیں!”

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فٹنس کا اصل راز کسی مہنگے جم یا ڈائٹ پلان میں نہیں، بلکہ اعتدال، خود پر قابو اور سمجھداری سے کھانے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہی اصول وہ خود بھی اپنے پورے کیریئر کے دوران اپناتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کے اس مشورے کو خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، "وسیم بھائی کا پنجابی انداز لاجواب ہے، دل کو لگتا ہے!”
جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا: "آج کل کے کھلاڑی نان کم اور پروٹین شیکز زیادہ پیتے ہیں، لیکن فٹنس پھر بھی ندارد!”

یاد رہے کہ وسیم اکرم نہ صرف اپنے کیریئر میں کئی عالمی ریکارڈز قائم کر چکے ہیں بلکہ وہ اب بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور کرکٹ میں بہتری کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button