کھیل

حارث رؤف کا میامی میں شاندار استقبال، پروٹوکول پر حیرت کا اظہار

میامی (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے امریکا پہنچنے پر میامی میں ملنے والے شاندار استقبال اور پروٹوکول پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری ابھی میامی میں لینڈنگ ہوئی ہے، اور یہاں بے مثال استقبال ہوا۔ ہمیں شاندار پروٹوکول ملا، ایسا پرتپاک استقبال پہلے کبھی نہیں دیکھا۔”

حارث رؤف نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس عزت و احترام پر میزبانوں کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند ہے اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں امریکا میں موجود ہے جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز یکم، 3 اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ امریکا میں اپنی ٹیم کے بھرپور استقبال اور میچز کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کھلاڑیوں نے بھی میزبانی کو سراہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button