پاکستانتازہ ترین

یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ 4 اگست کو سنایا جائے گا

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نومئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چار اگست کو سنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جج منظر علی گل نے کیس کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے ہیں، اور ان کا جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، اور ان حالات میں ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور ریمارکس دیے کہ 4 اگست کو دونوں مقدمات—جن میں عسکری ٹاور کیس بھی شامل ہے—میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے کارروائی چار اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button