پاکستانتازہ ترین

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ، پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے جاری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے، اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

پیر کے روز جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری کو وقتی طور پر معطل کر دیا۔

سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی عدالت نے گرفتاری کا حکم 21 جولائی تک جاری کیا تھا، تاہم اس عدالتی حکم کی اطلاع مقررہ تاریخ کے بعد ملی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور اب بھی پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button