پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولوں پر مبنی ہے اور قومی مفادات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

ایران سے متعلق ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر حملے کے وقت پاکستان نے فوری طور پر آفیشل بیان جاری کیا، اور ہمارے اچھے تعلقات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم کسی غلط اقدام کو درست قرار دیں۔

انہوں نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر عملدرآمد جاری ہے۔ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ بھارت سے بات چیت صرف کسی ایک مسئلے پر نہیں بلکہ تمام اہم معاملات پر جامع مذاکرات کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔

اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جسے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔

دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ان کے خلاف کوئی نیا کیس درج نہیں کیا۔ ان کے خلاف جاری تمام کیسز عدالتی دائرہ اختیار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھاتا ہے تو قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button