پاکستانتازہ ترین

"کرپٹو کرنسی پر مفتاح اسماعیل کا مؤقف بھارتی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے: عطاء تارڑ”

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں سفارتی اور قانونی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جانے کی وضاحت کی اور کہا کہ اس حساس معاملے پر حکومت کی مکمل توجہ ہے۔

عطاء تارڑ نے بتایا کہ وزیر قانون کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو عافیہ صدیقی کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے حکومتی مؤقف بھی واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور اس کی ریگولیشن کے لیے باقاعدہ نظام وضع کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے حالیہ بیانات کو زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق ان کا مؤقف بھارتی بیانیے سے مشابہت رکھتا ہے، جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے بغیر تحقیق کے بیانات دینا یا بلا وجہ الزامات لگانا دراصل دشمن کے ایجنڈے کو فروغ دینا ہے۔ حکومت کرپٹو انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کے لیے موثر قوانین متعارف کرا چکی ہے تاکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button