پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد خان بھچر نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ان کی اسمبلی نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔

، الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، سزا یافتہ ہونے کے باعث وہ آئین و قانون کے تحت عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں رہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد سے احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے خلاف بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائیں سنائی تھیں، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد ان تینوں نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا ہے، اور جلد ہی ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان متوقع ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button