پاکستانتازہ ترین

مفتاح اسماعیل کا ن لیگی رہنماؤں پر جوابی وار، قانونی نوٹس دینے کا اعلان

کراچی:
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے ان پر سنگین الزامات لگائے ہیں، جن کے بارے میں نہ تو کوئی ثبوت موجود ہے اور نہ ہی حقیقت سے کوئی تعلق۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس منصوبے پر انہیں موردِ الزام ٹھہرایا جا رہا ہے، وہ 2019 کا معاملہ ہے جب وہ جیل میں قید تھے اور اس پروجیکٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

"اگر میں قصوروار ہوں تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب بھی ذمہ دار ہیں”
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ چینی کے حالیہ بحران کا اصل مسئلہ چینی نہیں بلکہ سیاسی مصلحت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر الزام لگانا درست ہے تو پھر اسحاق ڈار اور موجودہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی مرتبہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا، جو کہ غیر معمولی بات ہے۔

طارق فضل چودھری پر شدید تنقید
سابق وزیر خزانہ نے ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جھوٹے الزامات عائد کیے جن پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ وہ طارق فضل چودھری کو قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔

حکومت پر بھی سوالات
مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خاندان پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹوں کی دو شوگر ملز ہیں اور چینی کی ایکسپورٹ جان بوجھ کر کرائی گئی، جس سے بحران نے جنم لیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button