پاکستانتازہ ترین

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی اہم سیاسی ملاقات، ملکی امور پر تفصیلی مشاورت

چھانگلہ گلی: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان چھانگلہ گلی میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ مشاورتی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، جس میں پارٹی کی تنظیمی امور، حکومتی پالیسیوں اور عوامی ریلیف سے متعلق اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ تینوں رہنماؤں نے اس موقع پر اکٹھے کھانا بھی کھایا، جس سے ملاقات کی اہمیت اور گرمجوشی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ دو روز سے قریبی علاقے ڈونگا گلی میں موجود ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تین روز سے چھانگلہ گلی میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں سیاسی استحکام اور عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کی ضرورت بڑھ گئی ہے، اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس سلسلے میں اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button