پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان خوش آئند پیش رفت: سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کا معاہدہ نافذ

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہوئی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا چھوٹ کا معاہدہ 25 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 جون کو ابوظہبی میں اپنے اماراتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اس معاہدے پر اصولی اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ دستخط کے 30 دن بعد یہ سہولت باضابطہ طور پر نافذ ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اماراتی حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جس کا اطلاق یو اے ای کے ہوائی اڈوں پر ہو چکا ہے۔ اسی طرح، یو اے ای کے شہریوں کو بھی پاکستان کے ہوائی اڈوں پر یہی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، سرکاری سطح پر روابط کو آسان بنانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کڑی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button