انٹرٹینمنٹ

حمیرا چنا: "خاندان کی مخالفت کے باوجود فن کا سفر جاری رکھا”

لاہور (شوبز رپورٹر) — معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں نہ صرف جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا بلکہ قریبی خاندان کی سخت مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ ان کے چچا نے ان کے والد سے تعلقات ختم کر دیے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے والد ایک فلم پروڈیوسر تھے اور والدہ کو بھی فنونِ لطیفہ سے گہرا شغف تھا، مگر جب انہوں نے باقاعدہ طور پر گلوکاری کو پیشہ بنانے کا فیصلہ کیا تو خاندان کے بیشتر افراد نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سندھی، پنجابی اور اردو زبان کی فلمیں پروڈیوس کر چکے تھے، جس کی وجہ سے گھر میں فنون کا ماحول موجود تھا، مگر ایک خاتون کا گلوکاری کو بطور کیریئر اختیار کرنا اس وقت معاشرتی طور پر قابلِ قبول نہیں سمجھا جاتا تھا۔

حمیرا چنا نے کہا، "میں آج جہاں کھڑی ہوں، اس مقام تک پہنچنے کے لیے مجھے برسوں کی محنت، مزاحمت اور صبر سے گزرنا پڑا۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں کئی بار دل ٹوٹا، راستے مشکل ہوئے، لیکن ہمت اور جذبے نے کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے نوجوان فنکاروں کو پیغام دیا کہ اگر آپ میں لگن ہو تو راستے خودبخود بنتے چلے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button