پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو خودمختار پاکستان کی سزا دی جا رہی ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا، کیونکہ انہوں نے پاکستان کو خودمختار اور باوقار بنانے کی کوشش کی۔

ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، یونین کونسل اور فرد تک پہنچایا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں ریلیاں اور میٹنگز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ عوام تک ان کی آواز مؤثر طریقے سے پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ "بانی پی ٹی آئی کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے قید میں رکھا گیا ہے، جسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔ انہیں توڑنے کی کوشش میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔”

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام تر فسطائیت اور دباؤ کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کرتے ہیں، اور جو قوتیں انہیں توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ خود ٹوٹ جائیں گی کیونکہ عوام آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کسی بھی غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کو تسلیم نہیں کرتے۔ بانی پی ٹی آئی درحقیقت ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔”

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ان کے لیے کچھ نہیں، اور وہی ان کا نظریہ ہیں۔ "پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔”

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button