کھیل

پاکستان کا بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، سلامتی کو اولین ترجیح

اسلام آباد – پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں منعقدہ کسی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

فی الحال اس پابندی کی کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی، جس کے باعث قومی ہاکی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

اسپورٹس بورڈ کے مطابق، یہ اقدام کھلاڑیوں کی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ کھلاڑیوں کو متبادل بین الاقوامی مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس فیصلے کو ماہرین کھیل اور عوامی حلقوں کی جانب سے مِلی جُلی آراء مل رہی ہیں، تاہم بیشتر افراد اسے ایک "ذمہ دارانہ قومی اقدام” قرار دے رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button