اوورسیزتازہ ترین

ویتنام میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی

ہنوئی: ویتنام کے صوبہ ہاتین میں ایک سیاحتی بس افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بس دارالحکومت ہنوئی سے سیاحتی شہر دانانگ کی جانب روانہ تھی کہ راستے میں سڑک کنارے لگے رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے پر ویتنام کے وزیرِاعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی فوری اور مکمل تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حکام نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ادھر ویتنام کے سرکاری ادارہ برائے شماریات کے مطابق، ملک میں سڑک حادثات ایک معمول کا مسئلہ بن چکے ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک 5,024 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 5,343 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال اور ڈرائیوروں کی لاپروائی ویتنام میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ اس سانحے کے بعد سڑکوں پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button