پاکستانتازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو قومی فتح قرار

لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا ہے۔ لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری نے بغیر کسی مذہبی امتیاز کے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک کو فتح دلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور ترقی پسند ملک ہے جہاں بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے، جس کی بدولت دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو وطن کے روشن مستقبل کا سب سے اہم ستون قرار دیا اور کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام میں ان کا کردار کلیدی ہے۔

اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button